BR100 Increased By (2.95%)
BR30 Increased By (3.54%)
KSE100 Increased By (2.66%)
KSE30 Increased By (2.85%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
بی آر ریسرچ

پیٹرولیم لیوی کے ہدف کا حصول کتنا ممکن؟

  • موجودہ قیمتوں کے ڈھانچے کو شامل کیا جائے تو مجموعی پیٹرولیم لیوی تقریباً 180 روپے فی لیٹر تک پہنچانی ہوگی
شائع June 15, 2026 اپ ڈیٹ June 15, 2026 01:19pm

مالی سال 2027 کا بجٹ کسی ابہام کی گنجائش بہت کم چھوڑتا ہے۔ آئی ایم ایف کی توقعات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی (پی ایل) کی وصولیوں کا ہدف 1.7 ٹریلین روپے رکھا ہے، جو مالی سال 2026 کے تخمینی اصل حصول کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ چونکہ ملکی پیٹرولیم کی فروخت مجموعی طور پر تقریباً 17 ارب لیٹر کے آس پاس ہی رہنے کی توقع ہے، اس حساب سے فی لیٹر تقریباً 100 روپے کے قریب لیوی عائد کرنے کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے، جو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) دونوں پر لاگو ہوگی۔

موجودہ قیمتوں کے ڈھانچے کو شامل کیا جائے تو مجموعی پیٹرولیم لیوی تقریباً 180 روپے فی لیٹر تک پہنچانی ہوگی، جبکہ اس وقت صارفین سے تقریباً 160 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے حالیہ برسوں میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ وصولی میں کم ہی ہچکچاہٹ دکھائی ہے، حتیٰ کہ بعض اوقات ایچ ایس ڈی پر ٹیکس کم کر کے اس کا بوجھ پیٹرول پر بڑھا کر کراس سبسڈی بھی دی گئی ہے۔

توقعات سے ایک اہم انحراف کاربن سپورٹ لیوی (سی ایس ایل) کے ہدف میں کسی اضافے کا نہ ہونا ہے۔ پہلے کے رجحان کے مطابق وصولیاں 48 ارب روپے تک دگنی ہونے کی توقع تھی، جس کا مطلب لیوی کو 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کرنا تھا۔ تاہم یہ اضافہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے، اور یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ یہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر کیا جا سکے۔

تاہم مجموعی سمت وہی برقرار ہے۔ آئی ایم ایف مسلسل فوسل فیولز پر زیادہ ٹیکس لگانے پر زور دیتا رہا ہے، تاکہ ہائیڈروکاربن کے استعمال سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور معاشی اثرات کو قیمت میں شامل کیا جا سکے۔ پاکستان، کئی دیگر ممالک کے برعکس، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد نہیں کرتا، اور حالیہ اضافوں کے باوجود بھی ٹیکس کا بوجھ اب تک اس سطح تک نہیں پہنچا جسے آئی ایم ایف اور اس کے ترقیاتی شراکت دار عموماً ٹرانسپورٹ فیولز کے لیے مناسب سمجھتے ہیں۔

ریونیو کے نقطۂ نظر سے یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر مالی سال 2027 کے دوران عالمی خام تیل کی قیمتیں کم رہیں۔ کم تیل کی قیمتیں حکومت کو یہ مالی گنجائش دیتی ہیں کہ وہ صارفین پر فوری ردعمل کے بغیر زیادہ لیوی وصول کر سکے۔ اس کے ساتھ یہ امکان بھی ہے کہ اگر پمپ پر قیمتیں قابو میں رہیں تو طلب میں کچھ بحالی ہو سکتی ہے۔

تاہم اصل بڑی بات یہ ہے کہ مالی نظام کو چلانے کے لیے پیٹرولیم ٹیکسیشن پر بڑھتا ہوا انحصار ہے۔ ایندھن پر لیویز تیزی سے غیر ٹیکس آمدن کے حصول کی ریڑھ کی ہڈی بنتی جا رہی ہیں، جس سے حکومت کی مالی حالت طلب میں کمی، ایندھن کی متبادل استعمال یا سپلائی میں رکاوٹوں کے لیے زیادہ حساس ہو جاتی ہے۔ عالمی توانائی منڈیوں میں جیوپولیٹیکل کشیدگی ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا خطرہ پیدا کر رہی ہے، اس صورتحال میں مالی بوجھ کا بڑا حصہ پیٹرولیم کھپت پر ڈالنا کسی طور پر بھی کم خطرے والا نہیں۔

Comments

200 حروف