کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 10800 روپے بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر کے اضافے سے 4327 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر کے اضافے سے 4327 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9720 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,370 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 230 روپے کے اضافے سے 7509 روپے ہوگئی۔























Comments