BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کراچی پورٹ پر 8 سال بعد 2,000 بحری جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور

  • کراچی پورٹ نے جولائی 2025 سے 13 جون 2026 کے درمیان 2,003 بحری جہازوں کو ہینڈل کیا، جنید انور چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امورجنید انور چوہدری نے پیر کو کہا کہ کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ برسوں میں پہلی بار 2,000 جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی پورٹ نے جولائی 2025 سے 13 جون 2026 کے درمیان 2,003 بحری جہازوں کو ہینڈل کیا۔

یہ تعداد مالی سال 2017-18 کے دوران ریکارڈ کیے گئے 2,000 بحری جہازوں کے ہندسے سے تجاوز کرگئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق اس مدت کے دوران بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے جہازوں کا مجموعی گراس رجسٹرڈ ٹنیج 84.43 ملین ٹن رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں جہازوں کی آمد میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں 3.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کارگو کی نقل و حمل اور میری ٹائم ٹریفک میں مسلسل نمو کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی میری ٹائم تجارت کی بڑھتی رفتار کو اجاگر کرتی ہے اور ملکی تجارت اور لاجسٹکس نیٹ ورک میں کراچی پورٹ کے مرکزی کردار کی توثیق کرتی ہے جس کے ذریعے درآمدات اور برآمدات کا ایک بڑا حصہ ہینڈل کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا کے پی ٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد احمد نے اس نمو کو شپنگ کی سرگرمیوں میں اضافے، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور کراچی پورٹ کے ذریعے کام کرنے والی بین الاقوامی شپنگ لائنوں کے مسلسل اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 1887 میں قائم ہونے والی کراچی پورٹ کنٹینرائزڈ کارگو، بلک کموڈیٹیز اور عمومی تجارت کے لیے ایک اہم مرکز ہے جو پاکستان کو بڑے علاقائی اور عالمی شپنگ روٹس سے جوڑتی ہے۔

دریں اثنا جنید انور چوہدری نے جہازوں کی آمد میں اضافے کو ملکی تجارتی منظرنامے کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جو بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے بہتر استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق یہ تازہ کامیابی کراچی پورٹ کی پاکستان کے مرکزی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر حیثیت کو مزید مستحکم کرنے اور ملک کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی وسیع تر قومی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی۔

Comments

200 حروف