BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

مہنگائی اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات، سونے کی مارکیٹ ہفتہ وار خسارے کی زد میں

  • اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,200.82 ڈالر فی اونس پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

مہنگائی کے خدشات اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں ممکنہ اضافے کے باعث جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ ہفتہ وار نقصان کی طرف گامزن رہیں۔

اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,200.82 ڈالر فی اونس پر آگیا اور یہ 2.8 فیصد کے ہفتہ وار خسارے کی طرف گامزن ہے۔

دوسری جانب اگست کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4,222.10 ڈالر تک پہنچ گئے۔

جمعرات کو سونا چھ ماہ سے زائد کی کم ترین سطح تک گر گیا تاہم بعد ازاں یہ 4,219.69 ڈالر پر قدرے بہتری کے ساتھ بند ہوا جب امریکی صدر نے ایران پر مجوزہ فوجی حملے منسوخ کرنے اور جلد امن معاہدے کے اشارے دیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے اختتام تک ایک امن معاہدہ کر سکتے ہیں، جس سے آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھل جائے گی تاہم ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی معاہدے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

مئی میں امریکہ کے پروڈیوسر پرائسز میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں گزشتہ ساڑھے تین سال میں سالانہ بنیاد پر سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے نے توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لاگت میں مزید دباؤ پیدا کیا۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق تاجر اس وقت دسمبر میں امریکہ کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے 60 فیصد امکان کا تخمینہ لگارہے ہیں۔

اگرچہ سونا افراطِ زر کے خلاف ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم زیادہ شرحِ سود عام طور پر اس غیر منافع بخش دھات پر دباؤ ڈالتی ہے۔

سنگاپور کے سب سے بڑے بینک ڈی بی ایس گروپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ریٹیل صارفین کو ٹوکنائزڈ فزیکل گولڈ فراہم کرے گا کیونکہ قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہر ریاست سنگاپور خود کو سونے کی تجارت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

اسپاٹ سلور 0.4 فیصد گرکر 67.11 ڈالر فی اونس پر آگئی، پلاٹینم 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,724.45 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ پیلیڈیم 1 فیصد بڑھ کر 1,281.75 ڈالر ہوگیا۔

Comments

200 حروف