BR100 Increased By (0.27%)
BR30 Increased By (0.07%)
KSE100 Increased By (0.2%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.45 Increased By ▲ 0.10 (0.33%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.96 Increased By ▲ 0.17 (0.32%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 307.45 Increased By ▲ 1.35 (0.44%)
HUBC 201.96 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 10.20 Increased By ▲ 0.04 (0.39%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.65 Increased By ▲ 0.19 (0.72%)
MLCF 93.61 Increased By ▲ 0.45 (0.48%)
OGDC 315.60 Decreased By ▼ -1.13 (-0.36%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.98 Increased By ▲ 0.30 (2.04%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 225.97 Decreased By ▼ -0.94 (-0.41%)
PRL 93.37 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
SNGP 92.19 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
SSGC 23.94 Increased By ▲ 0.13 (0.55%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 56.90 Increased By ▲ 0.34 (0.6%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

رومانیہ کے صدر نے وزیرِاعظم کیلئے نیا امیدوار نامزد کر دیا

  • نامزد وزیراعظم 52 سالہ ایڈرین ویسٹیا وسطی رومانیہ کے علاقے براشوف کے کاؤنٹی کونسل کے صدر ہیں
شائع اپ ڈیٹ

رومانیہ کے سینٹرلسٹ صدر نکوسور ڈین نے اتوار کے روز لبرل پارٹی کے رکن ایڈرین ویسٹیا کو نیا وزیرِاعظم نامزد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب آزاد امیدوار یوجین ٹوماک نے حکومت سازی کے عمل سے دستبرداری اختیار کر لی۔

52 سالہ ایڈرین ویسٹیا وسطی رومانیہ کے علاقے براشوف کے کاؤنٹی کونسل کے صدر ہیں۔ یوجین ٹوماک ایک ٹیکنوکریٹ حکومت کی قیادت کے خواہاں تھے، تاہم انہیں پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کی مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہو سکی۔

صدر نکوسور ڈین نے کہا کہ یوجین ٹوماک نے آج صبح اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا، اس لیے میں ایڈرین ویسٹیا کو وزیرِاعظم نامزد کرتا ہوں۔ اس وقت یہ واضح ہے کہ سیاسی حکومت ہی درست حل ہے۔

پارلیمانی جماعتوں نے اس سے قبل مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹیکنوکریٹس کے بجائے اقلیتی سیاسی حکومت زیادہ بہتر آپشن ہو سکتی ہے۔

صدر ڈین ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے قانون سازی کے عمل کو مفلوج کر دیا ہے اور یورپی یونین فنڈز تک رسائی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ساتھ ہی ملکی کرنسی لیو کی قدر ریکارڈ نچلی سطح تک گر چکی ہے۔

نئے نامزد وزیرِاعظم ایڈرین ویسٹیا کے پاس 10 دن کا وقت ہوگا کہ وہ حکومت تشکیل دیں اور پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔

رومانیہ میں اگلے پارلیمانی انتخابات 2028 میں متوقع ہیں، جبکہ ماہرین کے مطابق قبل از وقت انتخابات کے امکانات کم ہیں۔

Comments

200 حروف