BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.8%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.87 Decreased By ▼ -2.29 (-2.46%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -5.94 (-2.62%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور آندھی کے باعث 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی

  • اموات بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ کے اضلاع میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہوئیں
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ تفصیلات صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ کے اضلاع میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 4 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 7 مرد، 12 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب حکام نے صوبے کے شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے، کیونکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور حالیہ بارشوں کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال، اپر اور لوئر دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب اور شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرے والے علاقوں میں بروقت وارننگ اور انخلا کو یقینی بنایا جائے۔

عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جاری غیر مستحکم موسمی صورتحال کے دوران دریاؤں کے کناروں، ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے علاقوں سے دور رہیں۔

Comments

200 حروف