BR100 Decreased By (-1.07%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-1.04%)
BAFL 57.99 Decreased By ▼ -0.36 (-0.62%)
BIPL 25.35 Decreased By ▼ -0.19 (-0.74%)
BOP 33.26 Decreased By ▼ -0.53 (-1.57%)
CNERGY 8.04 Decreased By ▼ -0.11 (-1.35%)
DFML 19.20 Decreased By ▼ -1.51 (-7.29%)
DGKC 194.00 Decreased By ▼ -3.20 (-1.62%)
FABL 88.39 Decreased By ▼ -1.64 (-1.82%)
FCCL 53.01 Decreased By ▼ -0.48 (-0.9%)
FFL 17.62 Decreased By ▼ -0.22 (-1.23%)
GGL 20.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 281.50 Decreased By ▼ -4.19 (-1.47%)
HUBC 212.00 Decreased By ▼ -2.12 (-0.99%)
HUMNL 11.15 Increased By ▲ 0.04 (0.36%)
KEL 7.87 Decreased By ▼ -0.15 (-1.87%)
LOTCHEM 28.87 Increased By ▲ 0.82 (2.92%)
MLCF 85.15 Decreased By ▼ -2.25 (-2.57%)
OGDC 317.00 Decreased By ▼ -3.31 (-1.03%)
PAEL 39.50 Decreased By ▼ -0.75 (-1.86%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 267.98 Decreased By ▼ -6.60 (-2.4%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -3.98 (-1.74%)
PRL 34.30 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
SNGP 97.76 Decreased By ▼ -1.07 (-1.08%)
SSGC 26.37 Decreased By ▼ -0.46 (-1.71%)
TELE 8.43 Decreased By ▼ -0.10 (-1.17%)
TPLP 10.33 Increased By ▲ 1.00 (10.72%)
TRG 69.55 Decreased By ▼ -2.06 (-2.88%)
UNITY 11.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.08%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

امن کو ایک اور موقع دیا جائے، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر وزیراعظم کی تحمل کی اپیل

  • تشدد میں اضافہ نازک جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا، شہباز شریف
شائع June 8, 2026 اپ ڈیٹ June 8, 2026 07:20pm

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے حالیہ پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ جنگ بندی کی نازک صورتحال سنگین نتائج کا سبب بن سکتی اور پائیدار امن کے حصول کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تشدد کی حالیہ لہر اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ ایک کمزور جنگ بندی کے ساتھ کس قدر خطرات جڑے ہوتے ہیں اور اگر دشمنی میں شدت آئی تو اس کے کتنے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا جب ہم اپنے برادر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس تنازع کے پرامن سفارتی حل کے لیے خلوصِ نیت اور انتھک کوششیں کر رہے ہیں اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب حتمی ہدف حاصل ہونے کے بالکل قریب ہے، ہم تمام فریقین سے مخلصانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن کو ایک اور موقع دیں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہے اور انہوں نے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو امن کی طرف بڑھتی ہوئی پیش رفت کو پٹری سے اتار سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر کاربند رہیں، کیونکہ یہ راستہ تشدد اور تباہی کے مقابلے میں کہیں زیادہ روشن امکانات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیں ہم تشدد اور تباہی کے بجائے امن اور سفارت کاری کے راستے پر گامزن رہیں، جس میں کامیابی کے واضح امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحمل کی اپیل کے باوجود ایران اور اسرائیل کے درمیان اپریل میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار باقاعدہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

کشیدگی کی اس تازہ لہر میں دیکھا گیا کہ ہفتے کے روز بیروت کے جنوبی مضافات پر ہونے والے فضائی حملے کے جواب میں جب تہران نے اسرائیل کو نشانہ بنایا تو اسرائیل نے بھی جواباً ایران پر حملے کیے۔ اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت پر یہ حملہ گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے منصوبے کے اعلان کے باوجود کیا۔

لبنان کے لیے جنگ بندی کے معاہدے اسرائیل کی تیز تر فوجی کارروائیوں کی وجہ سے امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں، جن میں فضائی حملے، بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے جبری احکامات اور تاریخی بوفورٹ قلعے پر اسرائیلی قبضہ شامل ہے۔

Comments

200 حروف