کاروبار اور معیشت
سیلز ٹیکس ریٹرن : ایف ٹی او کا ایف بی آر کو سسٹم کی غلطیاں درست کرنے کا حکم
- آئیرس 2.0 پورٹل کے اینیکشورایچ ون میں تکنیکی خرابی کے باعث دسمبر 2025 کا ریٹرن لاک ہو گیا تھا، شکایت کنندہ کمپنی
وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) ظفر الحق حجازی نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس ونگ کو ایک رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کا عارضی گوشوارہ ان لاک نہ کرنے پر سخت بدانتظامی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کا حکم دیا ہے۔
شکایت کنندہ کمپنی کے سی ایف او اظہر شفیق منج کے مطابق آئیرس 2.0 پورٹل کے اینیکشور-ایچ ون میں تکنیکی خرابی کے باعث دسمبر 2025 کا ریٹرن لاک ہو گیا تھا۔ اس خرابی کی وجہ سے کمپنی جنوری اور فروری 2026 کے گوشوارے بھی جمع نہیں کر سکی اور اس کا سیلز ٹیکس اسٹیٹس غیر فعال کر دیا گیا۔ ایف بی آر حکام کو بارہا مطلع کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کمپنی کے وکیل وحید شہزاد بٹ نے موقف اپنایا کہ ایف بی آر کی اپنی تکنیکی ناکامی کی وجہ سے ٹیکس دہندہ کا کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026




















Comments