BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.81 Decreased By ▼ -4.64 (-2.41%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.74%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.30 Decreased By ▼ -2.12 (-1.05%)
HUMNL 9.91 Decreased By ▼ -0.25 (-2.46%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -1.81 (-1.94%)
OGDC 313.97 Decreased By ▼ -2.76 (-0.87%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.24 Decreased By ▼ -5.67 (-2.5%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.46 (-0.5%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.95 Decreased By ▼ -0.61 (-1.08%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کا سپر نیٹ ٹیکنالوجیز کے رائٹس ایشو میں 564 ملین روپے تک سرمایہ کاری کی سفارش

  • مجوزہ سرمایہ کاری کی رقم سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے زیادہ سے زیادہ 10 روپے فی شیئر کی قیمت پر 564,123,954 روپے تک ہے
شائع اپ ڈیٹ

ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے بورڈ نے اپنی ذیلی کمپن یسپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈکے مجوزہ رائٹس ایشو میں شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہو کر 564.12 ملین روپے تک کی ممکنہ سرمایہ کاری کی سفارش کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کرائی گئی مٹیریل انفارمیشن ڈسکلوژر کے مطابق ٹیلی کارڈ نے بتایا کہ اس کے بورڈ نے 5 جون 2026 کو سرکولیشن کے ذریعے قراردادیں پاس کی ہیں جن میں کمپنی کے ممبران کو یہ سفارش کی گئی ہے کہ وہ ایس ٹی ایل کے ممکنہ رائٹس ایشو میں مجوزہ سرمایہ کاری کی اجازت اور منظوری دیں، جس کے مستقبلِ قریب میں عمل میں لائے جانے کی توقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مجوزہ سرمایہ کاری کی رقم سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے زیادہ سے زیادہ 10 روپے فی شیئر کی قیمت پر 564,123,954 روپے تک ہے۔

یکم جون 2026 کو ایس ٹی ایل نے ایک ممکنہ رائٹس ایشو لانے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا تھا۔

دریں اثنا بورڈ نے ٹیلی کارڈ کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا اختیار بھی دیا ہے جس میں شیئر ہولڈرز سے مطلوبہ منظوری حاصل کرنے کے لیے ایک غیر معمولی جنرل میٹنگ بلانا بھی شامل ہے۔ غیر معمولی جنرل میٹنگ کی تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کیے جانے کی توقع ہے۔

نوٹس کے مطابق یہ پیشرفت سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ میں اپنی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے اور مزید مضبوط کرنے کے ٹیلی کارڈ کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے جو کہ پاکستان کے ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر، سائبر سیکیورٹی، مینجڈ سروسز اور ڈیجیٹل سلوشنز کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔

Comments

200 حروف