BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اپنا گھر پروگرام: میزان بینک کا بڑا سنگِ میل، 1 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری

  • بینک 350 سے زائد نامزد شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اس پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فعال طور پر فراہم کر رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

میزان بینک کے ایزی ہوم فنانس نے وزیرِ اعظم کے اپنا گھر ہاؤسنگ فنانس پروگرام گھر ہو تو اپنا کے تحت ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا جس کے تحت اس اسکیم کے آغاز سے اب تک ہاؤسنگ فنانس کی مد میں دی جانے والی رقم 1 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

بینک کے مطابق یہ کامیابی سستے گھروں کی ملکیت کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسماندہ (محروم) طبقات کے لیے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کے وژن کی حمایت میں میزان بینک کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کے صفِ اول کے اسلامی بینک کے طور پر میزان بینک شریعت کے اصولوں کے عین مطابق (شریعہ کمپلائنٹ) فنانسنگ سلوشنز کے ذریعے تنخواہ دار طبقے اور کم سے متوسط آمدنی والے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور گھر کی ملکیت تک ان کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

بینک پاکستان بھر میں اپنی 350 سے زائد نامزد شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اس پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فعال طور پر فراہم کر رہا ہے جس میں خاص توجہ کم آمدنی والے اور تنخواہ دار صارفین کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے قابل بنانے پر ہے۔ اپنے صارف دوست اور شریعت کے اصولوں کے عین مطابق فنانسنگ کے طریقہ کار کے ذریعے میزان بینک ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور ہاؤسنگ کے شعبے کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ سنگِ میل اسٹیٹ بینک کے اس وسیع تر مقصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہورہا ہے جس کا مقصد سستے گھروں کی فراہمی کو فروغ دینا اور باضابطہ ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو بڑھانا ہے، اس طرح یہ مالیاتی شمولیت، معاشی ترقی اور معیارِ زندگی کی بہتری کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں کو تقویت فراہم کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف