BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
مارکٹس

تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے خصوصی گاڑیوں اور مشینری پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ

  • وزیراعظم کی این ٹی سی کو سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی معاونت میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت
شائع June 4, 2026 اپ ڈیٹ June 4, 2026 05:10pm

حکومت نے تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے خصوصی گاڑیوں اور مشینری پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ فارماسیوٹیکل شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خام مال، خصوصاً کینسر کی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی معیشت کی مجموعی صورتحال اور قومی ٹیرف پالیسی پر عمل درآمد کے جائزہ اجلاس میں سامنے آئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کی فعال اور شفاف کارکردگی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی سی کو سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی سہولت کاری میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا میں رائج بہترین عالمی طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کو اپناتے ہوئے این ٹی سی کے نظام میں جدت لائی جائے۔

اجلاس کو قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی، جس کا مقصد برآمدات پر مبنی اقتصادی نمو کے اہداف حاصل کرنا ہے۔

لاجسٹکس شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے ریفرز (ریفریجریٹڈ ٹرانسپورٹ یونٹس)، کنٹینرز اور سیمی ٹریلرز پر عائد ڈیوٹیز بھی ختم کر دی جائیں گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف