BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

غنی ڈیریز نے آسٹریلیا سے مزید 300 اعلیٰ نسل کی گائے درآمد کرلیں

  • مقصد دودھ کی پیداوار بڑھانا اور مجموعی ڈیری آپریشنز کو مزید مضبوط بنانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

غنی گروپ کی ذیلی کمپنی غنی ڈیریز لمیٹڈ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے آسٹریلیا سے 300 اعلیٰ نسل کی گائے درآمد کرلی ہیں۔ یہ کھیپ آسٹریلوی کمپنی آسٹریلین رورل ایکسپورٹ پی ٹی وائی لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق درآمد کی گئی بچھیاں خوشاب میں واقع کمپنی کی ڈیری سہولت پر پہنچ چکی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ درآمد اس کے جاری توسیعی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد دودھ کی پیداوار بڑھانا اور مجموعی ڈیری آپریشنز کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی غنی ڈیریز نے آسٹریلیا سے 300 گائے کی پہلی کھیپ وصول کی تھی، جو ناسنا نامی سپلائر کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔

غنی گروپ 1959 میں قائم ہوا تھا اور وقت کے ساتھ پاکستان کے نمایاں اور متنوع کاروباری گروپس میں شمار ہونے لگا۔ گروپ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ 2020 میں غنی حلال فیڈ مل اور غنی ڈیریز لمیٹڈ کا آغاز کیا، جو خام دودھ کی پیداوار اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

غنی ڈیریز اپنی تمام دودھ کی پیداوار طویل المدتی معاہدوں کے تحت پاکستان کی بڑی ڈیری پروسیسنگ کمپنیوں کو فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف