دنیا
روس نے رومانیہ پر ڈرون حملہ کر کے ایک اور حد پار کردی، سربراہ یورپی یونین
- ہم رومانیہ اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ارسلا وان ڈیر لیین
یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے جمعہ کو کہا ہے کہ یوکرین کے ہمسایہ اور یورپی یونین کے رکن ملک رومانیہ میں ایک عمارت پر ڈرون حملے کے بعد روس کی جارحانہ جنگ نے ایک اور حد پار کرلی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم رومانیہ اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ارسلا وان ڈیر لیین نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر اپنی مشرقی سرحد پر سیکیورٹی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور روس پر دباؤ مزید بڑھاتے رہیں گے۔

























Comments