BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

  • عیدالاضحی مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت، صبر، وفاداری، اخلاص اور ایثار کے عظیم جذبے کی یاد دلاتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے تمام پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد دی ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت، صبر، وفاداری، اخلاص اور ایثار کے عظیم جذبے کی یاد دلاتی ہے جس کی روشن مثال حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی عظیم سنت میں ملتی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قربانی کی حقیقی روح کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے دلوں میں دوسروں کے لئے جگہ پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیاں اس وقت تک مکمل نہیں ہوتیں جب تک ضرورت مندوں، یتیموں، بیوائوں، خصوصی افراد اور معاشرے کے دیگر محروم طبقات کو ان خوشیوں میں شامل نہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایثار، اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ اقوام کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پوری قوم فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی

زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اورفضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پاکستانی عوام کے عزم و حوصلے اور شہدائ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وطن کے تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے والے شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک میں پائیدارامن ، خوشحالی اورقومی یکجہتی کے لئے دعاگو ہیں۔


Comments

200 حروف