BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعظم کل سے چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

  • شہباز شریف دورہ چین میں صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سے ملاقاتوں کے دوران سی پیک، تجارت اور اقتصادی تعاون پر مذاکرات کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے آج اس اہم سفارتی دورے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے انتہائی غیر معمولی سفارتی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان اور چین اس سال اپنے باضابطہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان قائم ہر موسم میں پائیدار اسٹریٹیجک تعاون کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ مستقبل کے لیے پاک چین برادری کے دوطرفہ اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔

اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی قیادت بشمول صدر شی جن پنگ اور ہم منصب لی چیانگ کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی منصوبوں، تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زراعت کی جدید کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز صوبہ ژجیانگ کے شہر ہانگژو سے کریں گے، جہاں وہ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (پی ای ایس ایس) اور زراعت کے شعبوں میں ”پاک-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس“ کی صدارت کریں گے۔

بعد ازاں بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ”چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز“ کی جانب سے دی جانے والی ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سیاسی اعتماد مزید گہرا ہوگا، اسٹریٹجک ہم آہنگی کو تقویت ملے گی، عملی تعاون کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی اور پاکستان اور چین کی دیرینہ اور لازوال دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

Comments

200 حروف