پاکستان کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت
- سعد ایدھی سمیت تمام کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
پاکستان نے گلوبل صمود فلوٹیلا کےخلاف اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پانیوں میں انسانی حقوق کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام زیر حراست کارکنوں کو فوری طور پر رہا ئی کا مطالبہ کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے انسانی امدادی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے انسانی حقوق کے کارکنوں کے تحفظ اور حقوق یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دفترِ خارجہ پاکستانی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اورزیرِ حراست پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انسانی امدادی مشن کو روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کارکنوں کے وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

























Comments