BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

مضبوط ڈالر اور بڑھتی بانڈ ییلڈز، سونے کی قیمتوں میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,467.59 ڈالر فی اونس تک آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ امریکی ٹریژری بانڈز کی بڑھتی ہوئی ییلڈز اور مضبوط ڈالر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق امیدوں کو پس منظر میں دھکیل دیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,467.59 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جبکہ جون ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4,471.10 ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔ گزشتہ سیشن میں سونا 30 مارچ کے بعد اپنی کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق بڑھتی ہوئی بانڈ ییلڈز اور مضبوط ڈالر کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود سے متعلق سخت مؤقف نے ڈالر کو مزید مضبوط کیا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کار سونے سے دور ہو رہے ہیں۔

امریکی ڈالر چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا مہنگا ہو گیا۔ اسی طرح 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ ایک سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی، جس سے بغیر منافع والے اثاثے یعنی سونے کی کشش کم ہوئی۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے حوالے سے متضاد اشارے بھی سامنے آئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کو تہران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات میں پیش رفت کر رہے ہیں اور دوبارہ تنازع نہیں چاہتے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 73.22 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.5 فیصد کمی کے بعد 1,912.67 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,356.32 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف