BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اسرائیلی حملے کے دعوے کے بعد حماس کے فوجی سربراہ کی شہادت، تنظیمی عہدیدار کی تصدیق

  • اسرائیل اور حماس بالواسطہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کا شکار، غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد از جنگ منصوبے پر پیش رفت تعطل کا شکار
شائع اپ ڈیٹ

حماس کے ایک سینئر اہلکار نے ہفتے کے روز رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم کے عسکری ونگ کے سربراہ کی شہادت ہو گئی ہے جبکہ ایک روز پہلے اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے انہیں نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے ہیں۔

اس سے قبل غزہ شہر میں عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ مساجد میں عزالدین الحداد کی “شہادت” کا اعلان کیا گیا۔ وہ اکتوبر میں امریکا کی حمایت یافتہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے، جس کا مقصد غزہ میں لڑائی کو روکنا تھا، اسرائیل کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے حماس کے سب سے سینئر رہنما ہیں۔

حماس نے تاحال الحداد کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعے کو اپنے وزیر دفاع کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ الحداد کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ مارے گئے ہیں یا نہیں۔

نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ حداد 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے، جن حملوں نے غزہ پر اسرائیل کی جاری کارروائیوں کو جنم دیا۔

ان کے مطابق حداد نے، مئی 2025 میں محمد سنوار کی شہادت کے بعد غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کی قیادت سنبھالی، اور وہ ”ہزاروں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے قتل، اغوا اور انہیں نقصان پہنچانے“ کے ذمہ دار تھے۔

ادھر اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے بعد غزہ کے لیے مجوزہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ دو سال سے زائد جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

غزہ میں طبی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد شہید ہوگئے، جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے۔ حملے ایک اپارٹمنٹ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان شہداء میں عزالدین الحداد بھی شامل ہیں یا نہیں۔

اسرائیل نے حالیہ ہفتوں میں غزہ میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جب اس نے ایران میں امریکا کے ساتھ مشترکہ بمباری روک دی تھی اور اپنی توجہ دوبارہ تباہ حال فلسطینی علاقے کی جانب مرکوز کر دی، جہاں فوج کے مطابق حماس کے جنگجو اپنی گرفت مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف