BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل کی پیرنٹ کمپنی کو 40 کروڑ ڈالر کا نقصان

  • کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں نمایاں کمی وجہ قرار
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کی پیرنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اسے 40 کروڑ ڈالر سے زائد کا خالص نقصان ہوا جس کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اپنی آمدنی 10 لاکھ ڈالر سے بھی کم رپورٹ کی ہے۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ میں تقریباً 41 فیصد حصص کے مالک ہیں جو ایک ایسے ٹرسٹ میں رکھے گئے ہیں جو ان کی صدارت کے دوران ان کے مالی مفادات کے انتظام کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

ٹی ایم ٹی جی مالیاتی خدمات کے شعبے میں بھی سرگرم ہے اور کمپنی نے ایک سال قبل کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا جو صدر ٹرمپ کے حالیہ دلچسپی کے شعبوں میں سے ایک ہے۔

لیکن ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں آنے والی بڑی گراوٹ نے کاروبار کے اس حصے کو شدید متاثر کیا ہے، کیونکہ بٹ کوائن کی قیمت اکتوبر کے اوائل میں 126,000 ڈالر سے زائد کی سطح سے گر کر مارچ میں 70,000 ڈالر سے بھی نیچے آگئی۔

تب سے اب تک اس کی قیمت میں کچھ بہتری آئی ہے اور یہ دوبارہ 80,000 ڈالر سے اوپر پہنچ چکی ہے۔

چونکہ کمپنی کے لیے اپنی سرمایہ کاری کی مالیت ظاہر کرنا لازمی ہے، خواہ اس نے اسے فروخت نہ بھی کیا ہو، اس لیے کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان ریکارڈ کیا ہے۔

کمپنی نے بیان دیا ہے کہ نقصان کا بڑا حصہ ڈیجیٹل اثاثوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ٹی ایم ٹی جی نے پہلی سہ ماہی کے دوران صرف 9 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو کہ اسٹاک مارکیٹ میں 2.47 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کے لیے انتہائی معمولی رقم ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں آمدنی بڑھانے والے فیچرزکی تیاری کے لیے اپنے انفرااسٹرکچر اور سامعین کی تعداد میں اضافے پر توجہ مرکوز جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹی ایم ٹی جی نے دسمبر میں بتایا تھا کہ وہ امریکی کمپنی ٹی اے ای کے ساتھ انضمام کر رہی ہے جو نیوکلیئر فیوژن ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ یہ معاہدہ 2026 کے وسط میں مکمل ہو جائے گا۔

Comments

200 حروف