دنیا
روسی حملے جاری ہیں، جنگ بندی کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی، زیلنسکی
- ماسکو نے 8 مئی کی آدھی رات سے 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کیا تھا
صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جمعہ کی رات کے دوران روسی افواج نے یوکرینی پوزیشنوں پر حملے جاری رکھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے محاذ پر کم از کم علامتی طور پر بھی جنگ بندی کی کوئی کوشش نہیں کی۔
روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا تھا کہ ماسکو نے 8 مئی کی آدھی رات سے 10 مئی تک دوسری جنگ عظیم کی یادگار تقریبات کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
زیلنسکی نے اس ہفتے ایک غیر معینہ مدت کی جنگ بندی کی تجویز دی تھی جو 6 مئی سے شروع ہونی تھی، تاہم ان کے مطابق روس نے اس جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
























Comments