BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آسٹریلیا میں بچی کی ہلاکت کے بعد پرتشدد احتجاج، ملزم پر قتل کا مقدمہ

  • پولیس کے مطابق 47 سالہ جیفرسن لیوس پر 5 سالہ کمناجائی لٹل بیبی کے قتل کے علاوہ دو دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے ناردرن ٹیریٹری پولیس نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ انہوں نے ایک شخص پر ایک مقامی (انڈیجینس) بچی کے قتل کا الزام عائد کر دیا ہے، جس کی موت کے بعد ایک دور افتادہ قصبے میں پرتشدد جھڑپیں بھی شروع ہو گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 47 سالہ جیفرسن لیوس پر 5 سالہ کمناجائی لٹل بیبی کے قتل کے علاوہ دو دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو قصبے کے نواحی کیمپ میں پیش کیا، جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ناردرن ٹیریٹری پولیس کمشنر مارٹن ڈول نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ ملزم کو ہفتے کی رات گرفتار کیا گیا اور اسے منگل کے روز دارالحکومت ڈارون کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بچی کے قتل کے بعد تقریباً 400 مقامی افراد نے ایلس اسپرنگز کے قریب احتجاج کیا، جس دوران کچھ مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور آگ لگا دی، جس سے پولیس اور امدادی اہلکار زخمی ہوئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

حکام نے تمام فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

200 حروف