کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 614 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 614 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4400 روپے کے اضافے سے 483962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 193 روپے کے اضافے سے 8,014 روپے ہوگئی۔

























Comments