BR100 Decreased By (-0.87%)
BR30 Decreased By (-1.49%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.24 Decreased By ▼ -2.18 (-1.08%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.09 Decreased By ▼ -0.54 (-1.52%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.55 Decreased By ▼ -2.66 (-1.09%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -5.91 (-2.6%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.22 Decreased By ▼ -0.59 (-2.48%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ

واشنگٹن اور تہران سیز فائر نے بات چیت کے لیے جگہ پیدا کی ہے، طاہر اندرابی
شائع اپ ڈیٹ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان ڈیڈ لاک کے دوران اسلام آباد نے ایک بار پھر مصالحتی کردار ادا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ متعدد تجاویز زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان تبادلوں میں رازداری برقرار رکھتا ہے اور ساتھ ہی دونوں فریقین کے درمیان موثر رابطوں کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر نے بات چیت کے لیے جگہ پیدا کی ہے اور ہم مذاکرات کے ذریعے تصفیے کے لیے پرامید ہیں۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے محفوظ اور کھلے بحری راستوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ راستوں کی بندش عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے افغان حکام کے حالیہ الزامات کو پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ شہری اداروں پر کوئی حملہ نہیں ہوا جیسا کہ دعویٰ کیا گیا تھا۔

انہوں نے پاکستان کے بنیادی موقف کا اعادہ کیا کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے نامور کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی دوبارہ گرفتاری اور دہائیوں پرانے کیس میں مسلسل توسیع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

شبیر شاہ گزشتہ سات سالوں سے مسلسل قید ہیں جن کے بارے میں پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ من گھڑت الزامات پر مبنی ہے، اس کے علاوہ وہ ماضی میں بھی مختلف ادوار میں زیرِ حراست رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور جیل کے سخت حالات کے ساتھ بنیادی سہولیات تک محدود رسائی ان کی صورتحال کو مزید ابتر بنارہی ہے۔

ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شبیر شاہ کے خلاف جاری فرضی ٹرائل اور دیگر کشمیری رہنماؤں کے خلاف ایسی ہی کارروائیوں کا فوری خاتمہ کرے۔

انہوں نے ایک اور کشمیری رہنما یاسین ملک کی اپیل مسترد ہونے کی جانب بھی توجہ دلائی اور 2019 سے ان کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کیسز میں شفاف ٹرائل کی عدم موجودگی کو اجاگر کیا جنہیں پاکستان سیاسی بنیادوں پر مبنی سمجھتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف