BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.03%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.06%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.89 Increased By ▲ 0.26 (1.06%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.61 (3.49%)
DGKC 186.81 Decreased By ▼ -0.41 (-0.22%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.99 Decreased By ▼ -0.05 (-0.26%)
HBL 304.46 Increased By ▲ 0.68 (0.22%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.86 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.35 (1.34%)
MLCF 91.25 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 314.00 Increased By ▲ 0.61 (0.19%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.08 (-0.23%)
PIBTL 14.69 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.27 Decreased By ▼ -1.09 (-0.49%)
PRL 91.55 Increased By ▲ 0.33 (0.36%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.34 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.61 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.04 (0.32%)
TRG 55.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.04 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

صدر زرداری کی چینی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

  • پاکستان مختلف شعبوں بالخصوص جدید ٹیکنالوجی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے، وانگ جیان سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے اہم شعبوں بشمول متبادل توانائی، واٹر ٹریٹمنٹ (پانی کی صفائی) اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیٹری سسٹمز میں بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک پریس بیان کے مطابق یہ پیش رفت صدر زرداری کی ہانگژو جن جیانگ گروپ کے سی ای او وانگ جیان سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے چینی کمپنی کو پاکستان میں توانائی، صنعت اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی بھی ترغیب دی۔

صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی کہ یہ گروپ پہلے ہی پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کررہا ہے، اس کا شمار چین کے 100 بڑے کاروباری گروپس میں ہوتا ہے جس کی سرگرمیاں بھاری صنعت، کھاد، تیل وگیس، کوئلے سے گیس کی تیاری، قابلِ تجدید توانائی، زراعت اور آب پاشی جیسے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں بالخصوص جدید ٹیکنالوجی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی شراکت داریاں پائیدار ترقی اور صنعتی استحکام میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ ان بیرونی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی جو صوبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر اور چیف سکریٹری سندھ نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف