BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کا ممکنہ ہدف ٹرمپ تھے، امریکی عہدیدار

  • حملے کا ہدف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ارکان تھے
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے نے سیکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے ہوٹل کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی، جس کا ممکنہ ہدف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ارکان تھے۔

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے بتایا کہ ملزم نے واشنگٹن کے ہوٹل میں سیکیورٹی اہلکار پر شاٹ گن سے حملہ کیا، تاہم اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت محفوظ رہا۔ واقعے کے فوراً بعد ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی قابو کر کے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس پر وفاقی عدالت میں اہلکار پر حملہ، فائرنگ اور قتل کی کوشش کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور اس کے ممکنہ طور پر لاس اینجلس سے واشنگٹن تک سفر کرنے کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس شاٹ گن، پستول اور کئی چاقو موجود تھے، جبکہ اس کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔

واقعے کے بعد ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ خود اس حملے کا ہدف تھے۔ یاد رہے کہ 2024 کے بعد یہ ان پر تیسری بار قاتلانہ حملے کی کوشش ہے۔

دنیا بھر کے رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیا۔ نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا کہ ایسے واقعات آزاد معاشروں کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر امریکی اعلیٰ قیادت کی سیکیورٹی پر سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔

Comments

200 حروف