BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں بڑی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

گرفتاری کے خوف سے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کمسن بچہ بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلی اور زندہ پکڑے جانے کے خوف سے دہشتگردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

بھارتی سرپرستی میں چلنے والے ان خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی عناصر کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنة الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر ضلع میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے معصوم 10 سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کی قیادت خطے اور دنیا میں امن کیلئے کوششیں کر رہی ہے، دہشتگرد اِن کوششوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان دہشتگردی کو شکست دے گا اور خطے و دنیا میں امن کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ انہوں نے کارروائی میں 22 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

وزیرِاعظم نے دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بزدل دہشتگردوں کا اپنے بچاؤ کیلئے بلا اشتعال فائرنگ سے بچے کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف ناقابل تلافی جرم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments

200 حروف