BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (0.38%)
KSE100 Increased By (1.06%)
KSE30 Increased By (1.14%)
BAFL 56.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 27.05 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
BOP 35.08 Increased By ▲ 0.04 (0.11%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.08 (0.99%)
DFML 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
DGKC 224.00 Increased By ▲ 3.94 (1.79%)
FABL 99.11 Increased By ▲ 1.14 (1.16%)
FCCL 57.30 Increased By ▲ 1.11 (1.98%)
FFL 17.84 Increased By ▲ 0.16 (0.9%)
GGL 23.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.85%)
HBL 293.65 Increased By ▲ 3.46 (1.19%)
HUBC 234.05 Increased By ▲ 6.60 (2.9%)
HUMNL 11.15 Increased By ▲ 0.22 (2.01%)
KEL 8.51 Decreased By ▼ -0.06 (-0.7%)
LOTCHEM 28.10 Increased By ▲ 0.56 (2.03%)
MLCF 106.98 Increased By ▲ 0.47 (0.44%)
OGDC 334.91 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 45.49 Increased By ▲ 0.49 (1.09%)
PIBTL 19.07 Increased By ▲ 0.80 (4.38%)
PIOC 279.99 Increased By ▲ 9.95 (3.68%)
PPL 243.40 Decreased By ▼ -1.09 (-0.45%)
PRL 35.74 Increased By ▲ 0.80 (2.29%)
SNGP 120.50 Increased By ▲ 1.90 (1.6%)
SSGC 32.09 Increased By ▲ 1.26 (4.09%)
TELE 8.86 Increased By ▲ 0.16 (1.84%)
TPLP 10.70 Increased By ▲ 0.44 (4.29%)
TRG 63.57 Increased By ▲ 0.21 (0.33%)
UNITY 10.88 Increased By ▲ 0.22 (2.06%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
پاکستان

داسو منصوبہ، ورلڈ بینک نے عملدرآمد اور معاشی خطرات پر تشویش ظاہر کر دی

  • منصوبے کو مجموعی طور پر ہائی رسک قرار دیا گیا ہے
شائع April 23, 2026 اپ ڈیٹ April 23, 2026 10:22am

ورلڈ بینک نے پاکستان کے اہم اسٹریٹجک منصوبے داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج-ون کی عملدرآمد کارکردگی پر ملے جلے نتائج کی نشاندہی کی ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اگرچہ مجموعی پیش رفت جاری ہے، لیکن ترقیاتی اہداف کے حصول میں کارکردگی اطمینان بخش سے کم ہو کر متعدل اطمینان بخش ہوگئی ہے، جس کی وجہ بڑھتے ہوئے انتظامی، معاشی اور ادارہ جاتی خطرات ہیں۔

بینک کی تازہ ترین امپلیمنٹیشن اسٹیٹس اینڈ رزلٹس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر منصوبے پر عملدرآمد کو متعدل اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے، تاہم ترقیاتی اہداف کے حصول میں پیش رفت کی درجہ بندی کو کم کرتے ہوئے اسے اطمینان بخش سے اعتدال سے اطمینان بخش کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کو مجموعی طور پر ہائی رسک قرار دیا گیا ہے، جو گورننس، معاشی حالات اور ادارہ جاتی صلاحیت کے مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔

داسو منصوبہ، جو دریائے سندھ پر 2,160 میگاواٹ کا رن آف دی ریور ہائیڈرو پاور منصوبہ ہے، پاکستان کی طویل المدتی توانائی حکمتِ عملی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی تکمیل پر سالانہ 12,225 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو کم لاگت اور ماحول دوست توانائی فراہم کرے گا اور ملک میں جاری بجلی کی کمی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

تاہم رپورٹ کے مطابق اب تک منصوبے سے بجلی کی پیداوار صفر ہے کیونکہ تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ اہم کارکردگی کے اشاریے بھی ابتدائی سطح پر موجود ہیں، جو ظاہر کرتے ہیں کہ مالی اور تعمیراتی پیش رفت ابھی توانائی کی عملی پیداوار میں تبدیل نہیں ہو سکی۔

زمینی صورتحال میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ مرکزی ہائیڈرولک ڈھانچے کی تعمیر تقریباً 29 فیصد مکمل ہوئی ہے جبکہ پاور جنریشن سہولیات پر کام 19 فیصد تک پہنچا ہے۔ بنیادی انفرااسٹرکچر جیسے سڑکیں اور آبادکاری کا کام نسبتاً بہتر ہے لیکن مکمل نہیں ہوا۔

اہم 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن، جو بجلی کو اسلام آباد تک منتقل کرنے کے لیے ضروری ہے، پر بھی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی، حالانکہ کنٹریکٹرز نے 2023 میں کام شروع کیا تھا۔

واپڈا کو بھی صلاحیت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ مستقبل کے منصوبوں کی تیاری میں ادارہ جاتی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ورلڈ بینک نے اس منصوبے کے لیے اربوں ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے، تاہم کچھ فنڈز کی کم استعمال شدہ صورتحال عملدرآمد میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ معاشی دباؤ، خصوصاً کرنسی کی قدر میں کمی، بھی منصوبے کی لاگت اور سرمایہ کاری پر اثر ڈال رہی ہے۔

سماجی سطح پر منصوبے کے اثرات مثبت رہے ہیں، اور 22 ہزار سے زائد افراد کو بہتر سہولیات ملی ہیں، جبکہ کمیونٹی شمولیت اور خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں حصہ داری میں بھی پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف