BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

غنی کیمیکلز 2027 سے او جی ڈی سی ایل کی گیس کو سی این جی اور ایل پی جی میں تبدیل کرے گی

  • او جی ڈی سی ایل نے قدرتی گیس کی پروسیسنگ کے لیے جی سی آئی ایل کو 5 سالہ اہم کنٹریکٹ دے دیا، کمپنی کا آپریشنز کو وسعت دینے کا اسٹریٹجک فیصلہ
شائع اپ ڈیٹ

میڈیکل اور انڈسٹریل گیسز تیار کرنے والی پاکستان کی معروف کمپنی غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ (جی سی آئی ایل) کو آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے سندھ میں واقع سونو لاشاری فیلڈ سے قدرتی گیس نکالنے اور اس کی پروسیسنگ کا 5 سالہ کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

غنی کیمیکلز نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت او جی ڈی سی ایل کمپنی کو فیلڈ سے خام قدرتی گیس کا ایک مخصوص کوٹہ فراہم کرے گا، جسے ویلیو ایڈڈ ہائیڈرو کاربن مصنوعات بشمول کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی)، لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور اس سے وابستہ ہائیڈرو کاربن کنڈنسیٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ ضروری انجینئرنگ، خریداری، ریگولیٹری منظوریوں اور سائٹ پر کام کی تیاری مکمل ہوتے ہی اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا، جبکہ باقاعدہ کاروباری آپریشنز کا آغاز 2027 کی پہلی سہ ماہی کے دوران متوقع ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ تکنیکی ڈھانچے اور مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر تجارتی آپریشنز کے آغاز پر اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 1.5 سے 2 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

غنی کیمیکلز کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ انرجی پروسیسنگ کے شعبے میں کاروبار کو وسعت دینے کی اسٹریٹجی کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے کنٹریکٹ کی مدت کے دوران کمپنی کی آمدنی میں مسلسل اضافے کا ایک نیا ذریعہ پیدا ہوگا۔ منصوبے کے مالیاتی اثرات کا آغاز تجارتی آپریشنز شروع ہونے کے بعد ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ 2015 میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی قائم ہوئی تھی جسے 2017 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ کمپنی اس وقت انڈسٹریل اور میڈیکل گیسز کی تیاری کے لیے 5 جدید ترین اے ایس یوپلانٹس چلا رہی ہے۔

Comments

200 حروف