BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (0.38%)
KSE100 Increased By (0.9%)
KSE30 Increased By (0.98%)
BAFL 58.94 Increased By ▲ 2.04 (3.59%)
BIPL 27.01 Increased By ▲ 0.19 (0.71%)
BOP 35.18 Increased By ▲ 0.14 (0.4%)
CNERGY 8.19 Increased By ▲ 0.10 (1.24%)
DFML 19.64 Increased By ▲ 0.22 (1.13%)
DGKC 223.40 Increased By ▲ 3.34 (1.52%)
FABL 99.10 Increased By ▲ 1.13 (1.15%)
FCCL 57.80 Increased By ▲ 1.61 (2.87%)
FFL 17.90 Increased By ▲ 0.22 (1.24%)
GGL 23.41 Decreased By ▼ -0.19 (-0.81%)
HBL 297.79 Increased By ▲ 7.60 (2.62%)
HUBC 233.26 Increased By ▲ 5.81 (2.55%)
HUMNL 11.13 Increased By ▲ 0.20 (1.83%)
KEL 8.57 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 28.10 Increased By ▲ 0.56 (2.03%)
MLCF 106.99 Increased By ▲ 0.48 (0.45%)
OGDC 334.20 Decreased By ▼ -1.00 (-0.3%)
PAEL 45.51 Increased By ▲ 0.51 (1.13%)
PIBTL 19.18 Increased By ▲ 0.91 (4.98%)
PIOC 270.80 Increased By ▲ 0.76 (0.28%)
PPL 242.48 Decreased By ▼ -2.01 (-0.82%)
PRL 35.65 Increased By ▲ 0.71 (2.03%)
SNGP 120.66 Increased By ▲ 2.06 (1.74%)
SSGC 32.03 Increased By ▲ 1.20 (3.89%)
TELE 8.87 Increased By ▲ 0.17 (1.95%)
TPLP 10.71 Increased By ▲ 0.45 (4.39%)
TRG 63.63 Increased By ▲ 0.27 (0.43%)
UNITY 10.85 Increased By ▲ 0.19 (1.78%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
پاکستان

پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرے گا، عطا تارڑ

  • پاکستان کیلئے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ زندگی اور بقا کا مسئلہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع June 30, 2026 اپ ڈیٹ June 30, 2026 01:56pm

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پانی کو روکنے کی کوئی کوشش کی گئی تو ہماری قومی قیادت پاکستان کے عوام کے آبی حقوق کے تحفظ کیلئےمؤثر جواب دینے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر ممکن طریقے سے نہ صرف سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کریں گے بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے دریائے سندھ کے پانی پر ناقابلِ تنسیخ حق کا بھی ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی اتفاقِ رائے سے وجود میں آیا تھا، لہٰذا اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا تبدیلی بھی صرف باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی ناکام کوشش نے اسے مختلف عالمی اور قانونی فورمز پر سبکی سے دوچار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 1960ء کا سندھ طاس معاہدہ۔، بین الاقوامی تعلقات میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ عالمی بینک کی سرپرستی میں طے پانے والا یہ معاہدہ جنگوں، سیاسی اتار چڑھاؤ اور طویل کشیدگی کے باوجود قائم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ زندگی اور بقا کا مسئلہ ہے۔ چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک اس کی پائیداری اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ تعاون، مکالمہ اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔آج جب موسمیاتی تبدیلی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، گلیشیئر غیر معمولی رفتار سے پگھل رہے ہیں اور پانی کی قلت ہمارے دور کے بڑے چیلنجز میں شامل ہو چکی ہے، ایسے وقت میں اس معاہدے کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔


Comments

200 حروف