BR100 Decreased By (-0.59%)
BR30 Decreased By (-0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 0.20 (0.34%)
BIPL 26.60 Decreased By ▼ -0.22 (-0.82%)
BOP 35.19 Decreased By ▼ -0.19 (-0.54%)
CNERGY 8.12 Decreased By ▼ -0.08 (-0.98%)
DFML 19.66 Decreased By ▼ -0.11 (-0.56%)
DGKC 221.00 Decreased By ▼ -0.94 (-0.42%)
FABL 98.15 Increased By ▲ 1.24 (1.28%)
FCCL 59.70 Increased By ▲ 1.34 (2.3%)
FFL 17.67 Decreased By ▼ -0.17 (-0.95%)
GGL 23.86 Increased By ▲ 0.32 (1.36%)
HBL 294.65 Increased By ▲ 0.55 (0.19%)
HUBC 227.75 Decreased By ▼ -3.66 (-1.58%)
HUMNL 11.10 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.58 Decreased By ▼ -0.17 (-1.94%)
LOTCHEM 27.50 Decreased By ▼ -0.57 (-2.03%)
MLCF 107.36 Increased By ▲ 0.21 (0.2%)
OGDC 336.98 Decreased By ▼ -2.98 (-0.88%)
PAEL 45.64 Increased By ▲ 1.15 (2.58%)
PIBTL 18.40 Decreased By ▼ -0.24 (-1.29%)
PIOC 271.30 Decreased By ▼ -2.55 (-0.93%)
PPL 244.91 Decreased By ▼ -3.07 (-1.24%)
PRL 35.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.82%)
SNGP 119.69 Decreased By ▼ -3.48 (-2.83%)
SSGC 30.95 Decreased By ▼ -1.09 (-3.4%)
TELE 8.73 Decreased By ▼ -0.14 (-1.58%)
TPLP 10.35 Decreased By ▼ -0.22 (-2.08%)
TRG 63.75 Decreased By ▼ -0.65 (-1.01%)
UNITY 10.86 Decreased By ▼ -0.26 (-2.34%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس تقریباً 400 پوائنٹس گر گیا

  • گزشتہ تین روزہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا
شائع June 29, 2026 اپ ڈیٹ June 29, 2026 01:17pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد منافع کے حصول کا رجحان غالب آ گیا،جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 400 پوائنٹس گر گیا۔

دوپہر 1 بجے تک کے ایس ای-100 انڈیکس 371.37 پوائنٹس یا 0.21 فیصد کمی کے ساتھ 179,199.89 پوائنٹس پر تھا۔

مارکیٹ میں سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سیکٹر میں فروخت کا دبائو دیکھا گیا۔ انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے حصص، جن میں ہبکو، اٹک ریفائنری (اے آر ایل)، ماری انرجیز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، پاکستان آئل فیلڈز (پی او ایل)، حبیب بینک (ایچ بی ایل)، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور یونائیٹڈ بینک (یو بی ایل) شامل ہیں، منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ تین روزہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی، مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں سرمایہ کار دوست ترامیم اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

ہفتہ وار مارکیٹ جائزے کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس میں 648.50 پوائنٹس یا 0.36 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 179,571.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں پیر کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کیونکہ ایران اور امریکا نے حالیہ کشیدگی روکنے پر اتفاق کیا، تاہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سود کی شرح میں اضافے کے خدشات کے باعث امریکی ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔

ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی عمل کی بحالی اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی میزائل کے کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی روز تک جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہا تھا اور دونوں ایک دوسرے پر عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے رہے۔

امریکی ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک فیوچرز میں 0.4 فیصد جبکہ یورپی فیوچرز میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس تقریباً 2 فیصد اور جاپان کا نکی انڈیکس ایک فیصد گر گیا، جبکہ ایشیا پیسیفک حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.4 فیصد نیچے رہا۔

ادھر مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کے مستقبل سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ برینٹ خام تیل 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 72.60 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 70.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف