BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پرانے موبائل فونز کی درآمد مہنگی، 62 ماڈلز کی کسٹمز ویلیو میں اضافہ

  • نئی ویلیوایشن کے مطابق ایپل، شارپ، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس سمیت مختلف ماڈلز پر بڑھائی گئی کسٹمز ویلیو لاگو ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے چار معروف برانڈز کے 62 ماڈلز پر مشتمل استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ موبائل فونز تجارتی مقدار میں بغیر پیکنگ اور لوازمات کے درآمد کیے جاتے ہیں۔

نئی ویلیوایشن کے مطابق ایپل، شارپ، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس سمیت مختلف ماڈلز پر بڑھائی گئی کسٹمز ویلیو لاگو ہوگی۔ اس حوالے سے ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035/2026 کو منسوخ کرتے ہوئے نئی رولنگ نمبر 2070/2026 جاری کر دی گئی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق یہ کسٹمز ویلیوز استعمال شدہ موبائل فونز کی کسی بھی گریڈ یا حالت سے قطع نظر لاگو ہوں گی۔ شرط یہ بھی رکھی گئی ہے کہ استعمال شدہ موبائل فونز پاکستان درآمد سے کم از کم چھ ماہ قبل ایکٹیویٹ شدہ ہوں۔ درآمد کنندہ کو ایکٹیویشن مدت ظاہر کرنا ہوگی جس کی تصدیق متعلقہ کلیکٹریٹ کے افسران کریں گے۔

ایسے برانڈز اور ماڈلز جو تجارتی مقدار میں درآمد ہوں مگر نئی فہرست میں شامل نہ ہوں، ان کی ویلیوایشن کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 25(5) اور 25(6) کے تحت کی جائے گی۔

قبل ازیں ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035/2026 کو مختلف فریقین نے چیلنج کیا تھا، جس پر ڈائریکٹر جنرل نے فیصلہ دیتے ہوئے متعلقہ ادارے کو دوبارہ سماعت اور شواہد کی جانچ کے بعد نئی رولنگ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تاہم مطلوبہ دستاویزی شواہد مکمل طور پر فراہم نہیں کیے گئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف