دنیا
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو دور رہنے کی ہدایت
- اس کے فوجی دستے جنگ بندی کے باوجود وہاں موجود ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مخصوص دیہات کی لائن کے جنوب کی جانب نہ جائیں اور نہ ہی دریائے لیتانی کے قریبی علاقوں میں داخل ہوں، کیونکہ اس کے مطابق اس کے فوجی دستے جنگ بندی کے باوجود وہاں موجود ہیں، جس کی وجہ حزب اللہ کی جاری سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔
فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے اپنے بیان میں شہریوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ تاحکمِ ثانی سرحدی علاقوں کے متعدد دیہات میں واپس نہ جائیں، کیونکہ وہاں سیکیورٹی خطرات موجود ہیں۔























Comments