BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

میامی میں دوستانہ میچ نہ کھیلنے پر میسی کے خلاف مقدمہ درج

  • وی آئی ڈی میوزک گروپ نے میسی پر دھوکہ دہی اور معاہدے کی خلاف ورزی کا دعویٰ دائر کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی فٹ بال اسٹار لیونل میسی کو میامی میں ایک ایونٹ پروموٹر کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے، جس میں ان پر گزشتہ سال ایک نمائشی میچ نہ کھیل کر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

وی آئی ڈی میوزک گروپ نے میسی، ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) اور اسپورٹس ایگزیکٹو جولین مارکوس کے خلاف دھوکہ دہی اور بریچ آف کنٹریکٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

درخواست کے مطابق پروموٹر اور ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت میسی کا ہر میچ میں کم از کم 30 منٹ کھیلنا لازمی تھا، کیونکہ میچ کی تجارتی اہمیت اور ٹکٹوں کی فروخت کا دارومدار انہی پر تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میسی اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے کمپنی کو معاہدہ کرنے پر اکسایا۔

ریکارڈ کے مطابق 38 سالہ میسی 10 اکتوبر کو وینزویلا کے خلاف میچ میں شریک نہیں ہوئے اور اسٹیڈیم کے ایک سوٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے رہے، جبکہ اس کے اگلے ہی دن انہوں نے انٹر میامی کی جانب سے اٹلانٹا یونائیٹڈ کے خلاف میچ کھیلا اور دو گول بھی کیے۔ تاہم انہوں نے 14 اکتوبر کو پورٹو ریکو کے خلاف میچ میں شرکت کی تھی۔ کمپنی نے میسی پر لاپروائی اور غلط بیانی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Comments

200 حروف