BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کے جہاد ازعور سے ملاقات، اصلاحات اور ریونیو میں پیش رفت کا جائزہ

  • وزیر خزانہ نے جہاد ازعور کو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر اثرات سے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز مالی اور ساختی اصلاحات میں پیش رفت اور ریونیو میں اضافہ کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ اتفاق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کے درمیان عالمی بینک–آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز 2026 کے موقع پر ملاقات میں ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے جہاد ازعور کو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر اثرات سے آگاہ کیا اور اسے حالیہ عرصے کے سب سے بڑے سپلائی شاکس میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بحران کے دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات کو فعال طور پر سنبھال رہی ہے، خاص طور پر معاشی نمو اور مہنگائی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے یوروبانڈ کی کامیاب ادائیگی مکمل کر لی ہے اور حکومت تمام دوطرفہ اور کثیرالجہتی مالی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنا پائیدار اور جامع ترقی کی بنیاد ہے۔

ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے اسٹاف لیول معاہدے کی کامیابی پر آئی ایم ایف کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اس کی منظوری دے گا تاکہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔

Comments

200 حروف