BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

شیلڈ کارپوریشن 750 روپے فی شیئر کے حساب سے مائنورٹی شیئرز خریدے گی

  • جنوری میں کمپنی نے 465 روپے فی شیئر کے حساب سے اقلیتی حصص مائنورٹی اسٹیک واپس خریدنے کا اعلان کیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ (ایس سی ایل) نے 750 روپے فی شیئر کے حساب سے 209,598 عام شیئرز خریدنے کی تجویز پیش کی ہے جو کمپنی کے پیڈ اپ کیپٹل (ادا شدہ سرمائے) کے 5.37 فیصد کے برابر ہیں۔

نوٹس کے مطابق ہم پی ایس ایکس ریگولیشن نمبر 5.14.7 کے تحت اکثریتی شیئر ہولڈرز/اسپانسرز کی جانب سے شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ کے عام شیئرز کو پی ایس ایکس کی تجویز کردہ 750 روپے فی شیئر کی بائے بیک قیمت پر خریدنے کی منظوری سے آگاہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل جنوری میں کمپنی نے 465 روپے فی شیئر کے حساب سے اقلیتی حصص (مائنورٹی اسٹیک) واپس خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں شیلڈ کارپوریشن نے اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹنگ (اخراج) کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے ڈی لسٹنگ کی درج ذیل وجوہات بیان کیں:

  • کمپنی کے شیئرز کی لیکویڈٹی (گردش) نمایاں طور پر کم ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران یومیہ ٹریڈنگ کا اوسط حجم تقریباً 923 شیئرز رہا ہے۔
  • کمپنی کو گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
  • 2021ء کے بعد سے شیئر ہولڈرز کو منافع (ڈیوڈنڈ) ادا نہیں کیا گیا۔
  • کمپنی کی ڈی لسٹنگ سے پیچیدگیوں میں کمی آئے گی اور انتظامیہ کو کمپنی کے بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے مزید وقت میسر آئے گا۔

شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ 1975 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ (شامل) ہوئی تھی۔

کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمی اورل ہائجین اور بچوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی تیاری، تجارت اور فروخت ہے۔ شیلڈ کارپوریشن پاکستان کے 300 سے زائد قصبوں اور شہروں کی ضروریات پوری کرتی ہے، اس کے علاوہ کمپنی یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی اپنی موجودگی رکھتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں کئی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹنگ (اخراج) کا انتخاب کیا ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں فلپ مورس انٹرنیشن سے وابستہ ادارے فلپ مورس انویسٹمنٹس B.V نے کمپنی کے تمام حصص خریدنے اور رضاکارانہ طور پر پی ایس ایکس سے ڈی لسٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل، برقی آلات تیار کرنے والی کمپنی جانسن اینڈ فلپس (پاکستان) لمیٹڈ نے بھی ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف