BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ ایران جنگ بندی، اہم مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس اور باقر قالیباف کی پاکستان آمد متوقع

  • ایران کے 10 نکاتی مجوزہ فریم ورک میں اس کا ایٹمی پروگرام، علاقائی سلامتی ودیگر شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جمعہ کو مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق ایران کے 10 نکاتی مجوزہ فریم ورک میں نہ صرف اس کا ایٹمی پروگرام اور علاقائی سلامتی شامل ہے بلکہ اس میں ایران پر عائد وہ بنیادی اور ثانوی پابندیاں بھی شامل ہیں جو گزشتہ 45 سال سے نافذ ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاہدہ اس شرط پر ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی سپلائی کی بندش کو ختم کرے گا۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ یہ دوطرفہ جنگ بندی ہو گی! اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے تمام فوجی مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور ایران کے ساتھ مستقل امن اور مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے ایک حتمی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی تجویز مذاکرات کے لیے ایک قابلِ عمل بنیاد ہے اور انہیں توقع ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، تاکہ تمام تنازعات کے حل کے لیے حتمی مذاکرات کیے جا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی حکمت اور فہم و فراست کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔

Comments

200 حروف