BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

عالمی بحران میں چھپے مواقع: سسٹمز لمیٹڈ کی نظریں نئی کمپنیوں کے انضمام اور حصول پر مرکوز

  • جغرافیائی لحاظ سے مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کا خطہ سسٹمز کی آمدنی میں 59 فیصد کے ساتھ سب سے بڑا حصہ ڈال رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں میں سے ایک سسٹمز لمیٹڈ اپنی حصولِ اثاثہ کی حکمت عملی کو مزید تیز کررہی ہے۔ کمپنی انتظامیہ موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کو اپنے قدم جمانے اور صلاحیتوں میں اضافے کے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہی ہے، انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مرجر اور ایکوزیشن کے ذریعے ترقی طویل مدتی حکمت عملی کا مرکزی جزو رہے گی۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے زیرِ اہتمام سرمایہ کاروں کے لیے منعقدہ ایک بریفنگ میں سسٹمز لمیٹڈ کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ کمپنیوں کے انضمام اور حصول کا عمل بغیر کسی سستی کے جاری رہے گا۔

اے ایچ ایل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی فعال طور پر ایسے سودوں کی تلاش میں ہے جو اس کی صلاحیتوں اور مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کریں، انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کے عمل کو قدرتی نمو اور اسٹریٹجک حصول، دونوں کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔

کانفِز پاکستان کے حصول کے حوالے سے سسٹمز کی انتظامیہ نے کراس سیلنگ اور اپ سیلنگ کے مواقع ملنے پر بھرپور اعتماد اور امید کا اظہار کیا۔

گزشتہ سال سسٹمز لمیٹڈ نے ایک انضمام کے ذریعے کانفِز کے پاکستانی بازو، کانفِز پاکستان لمیٹڈ کو خریدنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

سسٹمز کی انتظامیہ نے بریفنگ سیشن میں اس بات کی نشاندہی کی کہ شمالی امریکہ میں کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی رفتار، وابستہ کمپنیوں پر انحصار کی وجہ سے محدود رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانفِز کے حصول کا مقصد مارکیٹ تک براہِ راست رسائی فراہم کرکے اس رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔ اس حکمت عملی کے ذریعے کمپنی اپنی مجموعی آمدن میں شمالی امریکہ اور یورپ کے حصے کو خاطر خواہ حد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جغرافیائی لحاظ سے مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کا خطہ سسٹمز کی آمدنی میں 59 فیصد کے ساتھ سب سے بڑا حصہ ڈال رہا ہے جس کے بعد شمالی امریکہ 18 فیصد، پاکستان 14 فیصد، یورپ 5 فیصد اور ایشیا پیسیفک 3 فیصد کے ساتھ نمایاں ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں جیو پولیٹیکل خدشات کے باوجود اب تک آپریشنز، نئے معاہدوں یا واجبات کی وصولی میں کوئی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

انتظامیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مصنوعی ذہانت آئی ٹی سروسز کے شعبے میں خلل ڈال سکتی ہے لیکن جو لوگ خود کو اس کے مطابق ڈھال لیں گے ان کے لیے یہ نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ روایتی اور کم مالیت والی سروسز کی طلب میں کمی آئے گی.

سسٹمز لمیٹڈ کی بنیاد 1977 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رکھی گئی تھی اور 2005 میں اسے پبلک لسٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کی لسٹنگ 2015 میں ہوئی۔

Comments

200 حروف