BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے پٹرولیم قیمتوں کو یقینی بنانے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ صوبائی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور گراں فروشی کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ کا سخت نظام متعارف کرایا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں زائد قیمت وصول کرنے یا بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات کے اندراج کے لیے ایک مخصوص ہیلپ لائن (1129) قائم کردی گئی ہے۔

شکایات کے فوری ازالے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے یہ ہیلپ لائن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور محکمہ داخلہ کی زیرِ نگرانی کام کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے موجودہ نظام کو مزید مضبوط بنارہی ہے۔ مانیٹرنگ کے ساتھ صوبائی انتظامیہ نے ایک ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام بھی شروع کیا جسے معاشرے کے کمزور طبقات کو براہ راست فائدہ پہنچانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گراں فروشی کے خلاف وارننگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر منصفانہ قیمتوں یا غیر قانونی منافع خوری میں ملوث افراد یا کاروبار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو بغیر کسی استثنا کے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے عوامی مفادات کے تحفظ، قیمتوں میں استحکام اور شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان شہریوں کے تحفظ اور مارکیٹ میں منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف