ایران کے انقلابی گارڈز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے خلیج میں اسرائیل سے منسلک ایک جہاز کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا اور اس میں آگ لگ گئی۔
سپاہ نیوز کی ویب سائٹ پر گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک تجارتی جہاز ایم ایس سی ایشیکا کو نشانہ بنایا، جو ”اسرائیلی حکومت کی ملکیت میں ہے اور کسی تیسرے ملک کا جھنڈا لہرارہا تھا“، اور یہ واقعہ بحرین کے خلیفه بن سلمان پورٹ میں پیش آیا۔
گارڈز کی بحری افواج نے پہلے ایک پوسٹ میں ایکس پر کہا تھا کہ جہاز پر حملہ ”آبنائے ہرمز“ میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”ایک ڈرون نے آبنائے ہرمزمیں صیہونی حکومت سے منسلک جہاز کو نشانہ بنایا؛ جہاز میں آگ لگ گئی۔“
میرین ٹریفک ویب سائٹ کے مطابق لائبیریا کا پرچم بردار یہ جہاز جمعہ کی رات تک بحرین کے پورٹ پر لنگر انداز تھا۔
























Comments
Comments are closed.