BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ضائع ہونے والی گیسوں سے ایل این جی تیار کرنے کے منصوبے کا آغاز

  • ماری انرجیز اور جی سی آئی ایل نے مشترکہ طور پر ایک پروجیکٹ کمپنی قائم کی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سب سے بڑی تیل و گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک، ماری انرجیز لمیٹڈ نے غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ (جی سی آئی ایل) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ایک اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) قائم کی جاسکے۔ اس منصوبے کا مقصد ضائع ہونے والی گیسوں کو تجارتی طور پر فروخت کے قابل مصنوعات، بشمول ایل این جی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل کرنا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے اس اہم پیشرفت کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ماری انرجیز اور جی سی آئی ایل نے مشترکہ طور پر ایک پروجیکٹ کمپنی قائم کی ہے جس کا نام جی ایچ جی ایمیشنز مٹیگیشن لمیٹڈ (جی ای ایم) رکھا گیا ہے۔ اس کمپنی کا مقصد سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس (ایس جی پی سی) سے خارج ہونے والی گیسوں میں سے ہائیڈرو کاربنز کو دوبارہ حاصل کر کے میتھین کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ اس عمل کے ذریعے ایل این جی کے ساتھ صنعتی اور فوڈ گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2) تیار کرکے اسے فروخت کیا جائے گا۔

ماری انرجیز نے آگاہ کیا کہ اس منصوبے کیلئے درکار فنڈز کا بندوبست اسپانسرز (شراکت داروں) کے حصص (ایکویٹی) اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ ابی ایل) کے ذریعے حاصل کردہ قرض کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں 31 مارچ 2026 کو اسلام آباد میں ماری انرجیز کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کو اس پروجیکٹ کے لیے فنڈز (پروجیکٹ فنانسنگ) فراہم کرنے کی باضابطہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ڈھرکی، سندھ میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے گیس فیلڈ (ماڑی گیس فیلڈ) کو چلانے کی بدولت، ماری انرجیز ملک میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے۔

کمپنی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کا ایک مربوط ادارہ ہے، جس کی کامیابی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے جو کہ قومی سطح پر انڈسٹری کی اوسط شرح (33 فیصد) اور بین الاقوامی سطح کی اوسط (14 فیصد) سے کہیں زیادہ ہے۔

ماری انرجیز کے بڑے صارفین میں کھاد تیار کرنے والے کارخانے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں، گیس کی تقسیم کار کمپنیاں اور ریفائنریاں شامل ہیں۔

Comments

200 حروف