BR100 Decreased By (-0.22%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.14%)
BAFL 57.23 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.22 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.00 Decreased By ▼ -2.45 (-1.27%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.81 Decreased By ▼ -0.35 (-0.38%)
OGDC 315.22 Decreased By ▼ -1.51 (-0.48%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 242.50 Decreased By ▼ -0.71 (-0.29%)
PPL 223.75 Decreased By ▼ -3.16 (-1.39%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.60 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کھیل

میامی اوپن فائنل : جینک سینر نے لیہیکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  • سینراس کلب کا حصہ بن گئے جس میں فیڈرر کے علاوہ نوواک جوکووچ، آندرے آگاسی، مارسیلو ریوس، پیٹ سمپراس، مائیکل چانگ اور جم کوریئر شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

میامی اوپن کے بارش سے متاثرہ فائنل میں اٹلی کے جینک سینر نے چیک جمہوریہ کے جیری لیہیکا کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

سینر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک بھی سیٹ ہارے بغیر باوقار سن شائن ڈبل کا اعزاز حاصل کیا۔عالمی نمبر دو اطالوی کھلاڑی نے اپنی پہلی سروس پر 92 فیصد پوائنٹس حاصل کیے اور میچ کے دوران تمام بریک پوائنٹس بچا کر اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

بارش کی وجہ سے میچ کے آغاز اور دوسرے سیٹ کے دوران تقریباً 90 منٹ کا تعطل رہا، جس میں سینر اپنی ٹیم کے ساتھ فٹ بال کھیل کر خود کو متحرک رکھتے رہے۔

جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینر نے کہا کہ یہ مقام حاصل کرنے کے لیے ہم نے سخت محنت کی ہے، پہلی بار سن شائن ڈبل مکمل کرنا ناقابل یقین ہے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

لیہیکا، جو اپنے پہلے ماسٹرز 1000 فائنل میں کھیل رہے تھے نے دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی لیکن سینر نے فیصلہ کن لمحات میں برتری حاصل کر کے چیمپئن شپ پوائنٹ پر شاندار فور ہینڈ والی کے ذریعے میچ اپنے نام کیا۔

سینر 2017 میں راجر فیڈرر کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ اب نوواک جوکووچ، آندرے آگاسی اور پیٹ سمپراس جیسے عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ تاریخی اعزاز جیتا ہے۔

Comments

Comments are closed.