BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، اسلام آباد امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار

  • دونوں جانب سے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال، افغانستان کے صوبہ کنڑ اور پاکستان کے سرحدی ضلع باجوڑ میں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حکام کی تصدیق
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے مطابق یہ جھڑپیں لڑائی میں عارضی وقفے کے اعلان کے چند روز بعد ہوئی ہیں۔ اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب اسلام آباد نے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کی امید ظاہر کی ہے۔

سرحدی جھڑپوں کا یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، جب پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں تناؤ کم کرنے کے لیے علاقائی طاقتوں کی میزبانی کی اور یہ اعلان کیا کہ اسلام آباد آنے والے دنوں میں مذاکرات منعقد کرا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں جانب سے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس میں افغانستان کے صوبہ کنڑ اور پاکستان کے سرحدی ضلع باجوڑ میں مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

کابل کی طالبان انتظامیہ کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فائرنگ سے کم از کم ایک شخص جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ پاکستان نے صرف افغان گولہ باری کا جواب دیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی تردید کی۔ ایک سرکاری اہلکار نے افغان دعوے کو مبالغہ آرائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی معمولی خلاف ورزیوں کا اسی سیکٹر میں جواب دیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ برسوں کی بدترین لڑائی گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی جس میں دونوں جانب بھاری جانی نقصان ہوا۔ کابل نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان دارالحکومت میں ایک مرکز پر پاکستانی فضائی حملے میں 400 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، تاہم پاکستان نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ عید الفطر کے موقع پر ترکیہ، قطر اور سعودی عرب کی درخواست پر کیا گیا جنگ بندی کا معاہدہ اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے ختم کر دیا تھا، جبکہ کابل نے ابھی تک اس پر اپنا باضابطہ موقف ظاہر نہیں کیا۔

اسلام آباد افغان طالبان پر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتا ہے، جبکہ کابل اسے پاکستان کا اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے۔

Comments

200 حروف