BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اسحاق ڈار کی ہڈی میں ہیئر لائن فریکچر، بیٹے نے تصدیق کر دی

  • نائب وزیر اعظم نے زخمی ہونے کے باوجود سفارتی مصروفیات جاری رکھیں،ان کی تکلیف کو ادویات اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا، علی ڈار
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز اسلام آباد میں مصر کے وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران کندھے کی ہڈی میں ہیئر لائن فریکچر کا شکار ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے اسٹیج کی طرف جاتے ہوئے وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور زمین پر گر گئے۔

اسحاق ڈار کے بیٹے اور مشیرِ اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے والد نے چوٹ لگنے کے باوجود سارا دن درد کش ادویات کے سہارے تمام اہم ملاقاتیں بہترین طریقے سے مکمل کیں۔

رات 9 بجے سرکاری بیان ریکارڈ کرانے اور پاکستان کے لیے ایک اہم دن کے کامیاب اختتام کے بعد اہل خانہ کے اصرار پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں کندھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔ اگلے چند روز تک ادویات اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ان کی تکلیف کا علاج کیا جائے گا۔

اس حادثے کے باوجود نائب وزیراعظم کی دعوت پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں دوسرے چار ملکی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ تمام وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی واحد راستہ قرار دیا ہے۔

اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ کے مستقل خاتمے اور چاروں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے مہمان وزرائے خارجہ کو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے امکانات پر بھی بریفنگ دی، جس کی تمام شرکاء نے بھرپور حمایت کی۔

Comments

Comments are closed.