BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.81 Decreased By ▼ -4.64 (-2.41%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.74%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.30 Decreased By ▼ -2.12 (-1.05%)
HUMNL 9.91 Decreased By ▼ -0.25 (-2.46%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -1.81 (-1.94%)
OGDC 313.97 Decreased By ▼ -2.76 (-0.87%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.24 Decreased By ▼ -5.67 (-2.5%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.46 (-0.5%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.95 Decreased By ▼ -0.61 (-1.08%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان ہر حال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

  • پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بھرپور سفارتی رابطے کیے ہیں، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور سعودی عرب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی پالیسیوں اور مؤقف کو قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ہم آہنگی سے آگے بڑھائیں گے۔ یہ اتفاق رائے اتوار کی شام اس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا استقبال وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جبکہ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں وزیراعظم نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور گرمجوشی کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور موجودہ علاقائی بحران میں سعودی عرب کے تحمل اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے اپنی حالیہ سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بھرپور سفارتی رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نازک وقت میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی تازہ صورتحال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.