BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.3%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.03%)
BAFL 56.84 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
BOP 33.83 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.81 Decreased By ▼ -0.19 (-1.06%)
DGKC 204.40 Decreased By ▼ -0.53 (-0.26%)
FABL 99.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 53.19 Increased By ▲ 0.10 (0.19%)
FFL 16.60 Increased By ▲ 0.08 (0.48%)
GGL 24.90 Increased By ▲ 0.06 (0.24%)
HBL 300.00 Increased By ▲ 0.18 (0.06%)
HUBC 217.60 Increased By ▲ 0.52 (0.24%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
KEL 7.19 Decreased By ▼ -0.03 (-0.42%)
LOTCHEM 29.60 Increased By ▲ 0.29 (0.99%)
MLCF 91.68 Decreased By ▼ -0.48 (-0.52%)
OGDC 317.98 Increased By ▲ 1.69 (0.53%)
PAEL 41.74 Decreased By ▼ -0.30 (-0.71%)
PIBTL 16.48 Increased By ▲ 0.07 (0.43%)
PIOC 299.50 Decreased By ▼ -0.74 (-0.25%)
PPL 217.95 Increased By ▲ 1.11 (0.51%)
PRL 52.28 Increased By ▲ 1.42 (2.79%)
SNGP 101.79 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 26.99 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 8.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 13.43 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
TRG 59.77 Increased By ▲ 0.51 (0.86%)
UNITY 10.24 Decreased By ▼ -0.06 (-0.58%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی سہولت کاری کر رہا ہے، اسحاق ڈار

  • یہ رابطہ کاری پیغامات کے تبادلے کے ذریعے کی جا رہی ہے، وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازع میں امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کے مخصوص حلقوں میں ہونے والی غیر ضروری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطہ کاری جاری ہے۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ واشنگٹن نے تہران کو 15 نکات پر مشتمل ایک ایجنڈا بھیجا ہے، جو اس وقت ایرانی حکام کے زیرِ غور ہے۔

انہوں نے ان تجاویز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ رابطہ کاری براہِ راست مذاکرات کے بجائے صرف پیغامات کے تبادلے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی کشیدگی کے اس ماحول میں پاکستان دونوں فریقین کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن کر کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور مصر جیسے برادر ممالک بھی اس سفارتی اقدام کی حمایت کر رہے ہیں جس کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے۔

اسلام آباد کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے مکمل پرعزم ہے اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Comments

200 حروف