BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.58 Decreased By ▼ -1.58 (-1.7%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.69%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران نے امریکی امن منصوبہ مسترد کر دیا ؟

  • ایران جنگ اسی وقت ختم کرے گا جب وہ خود مناسب سمجھے گا، ایرانی عہدیدار
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط پیش کر دی ہیں، جن میں آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ضمانت بھی شامل ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل پریس ٹی وی کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ ایران کسی بھی صورت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا وقت طے کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

عہدیدار کے مطابق ایران جنگ اسی وقت ختم کرے گا جب وہ خود مناسب سمجھے گا اور جب اس کی تمام شرائط پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تہران دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گا اور اپنے مطالبات کی تکمیل تک دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے مذاکرات کی کوشش کی، تاہم ایران ان تجاویز کو غیر حقیقی اور زمینی حقائق سے متصادم سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مذاکرات کے بعد فوجی کارروائیاں کی گئیں، جس سے اعتماد مجروح ہوا۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے جنگ بندی کے لیے پانچ بنیادی شرائط پیش کی ہیں، جن میں دشمن کی جارحیت اور ٹارگٹ کلنگ کا مکمل خاتمہ، مستقبل میں جنگ نہ تھوپے جانے کی ضمانت، جنگی نقصانات کا واضح ازالہ، تمام محاذوں پر تنازع کا خاتمہ، اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا شامل ہے۔

ادھر پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات اور مسائل کے حل کا حامی رہا ہے، تاہم امریکہ کی جانب سے سفارت کاری میں دھوکے کے بعد ایران نے بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.