BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

  • پاکستانی بلے باز نے سری لنکا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھائی
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو فروری 2026 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے.

پاکستانی بلے باز نے سری لنکا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھائی اور وہ بیٹنگ کے میدان میں سب سے نمایاں کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جبکہ ان کی شاندار کارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے میگا ایونٹ کی صرف 6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنائے جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ تھے۔

پاکستانی بلے باز کی ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں ایک سے زائد سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ کر ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

29 سالہ فرحان نے اپنی ٹیم کے ساتھی فخر زمان کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ (176 رنز) بھی قائم کی، حالانکہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکا لیکن فرحان کی شاندار کارکردگی نے انہیں آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ دلوائی۔

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 47، 73، صفر، ناقابل شکست 100، ایک میچ میں بیٹنگ نہ کی، 63 اور 100 رنز اسکور کیے جس کی بدولت انہیں آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھی شامل کیا گیا۔

ایوارڈ جیتنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے اسٹیج پر کارکردگی دکھانے کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنا ایک شاندار احساس ہے۔ ان کے مطابق دنیا بھر کے شائقین کی موجودگی میں کھیلنا اس کامیابی کو مزید خاص بناتا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا اور وہ آنے والی سیریز اور مقابلوں میں بھی اسی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی بلے باز نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل حمایت کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔

اس شاندار کارکردگی کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف پالے کیلے میں سنچری بنانے کے بعد آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر بھی پہنچ گئے ہیں۔

یہ صاحبزادہ فرحان کے کیریئر کا پہلا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہے جب کہ وہ نومبر 2024 میں حارث رؤف کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مرد کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔


Comments

200 حروف