BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ماری انرجیز اور کھاد کمپنیوں کے درمیان گیس سپلائی بڑھانے کا اہم معاہدہ طے پاگیا

  • پی ای ایف منصوبہ ماری انرجیز کا ایک سٹریٹجک اقدام ہے جو کھاد کے کارخانوں کے مالکان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ماری انرجیز لمیٹڈ نے منگل کو بتایا کہ اس نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ان معلومات سے آگاہ کیا۔

ماری انرجیز نے بتایا کہ اس نے سندھ کے شہر دھڑکی میں پریشر انہانسمنٹ فیسیلٹیز (پی ای ایف) کے لیے متعدد پروجیکٹ معاہدوں پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔

پی ای ایف منصوبہ ماری انرجیز کا ایک سٹریٹجک اقدام ہے جو کھاد کے کارخانوں کے مالکان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں گیس پائپ لائن کی رکاوٹوں کو دور کرنا ، گیس جمع کرنے والی پائپ لائن نیٹ ورک کے مختلف جنکشنز پر کمپریشن سہولیات کی فراہمی اور تنصیب اور ان سے متعلقہ آپریشنز اور دیکھ بھال کے امور شامل ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا گیا کہ پی ای ایف منصوبے کا مقصد حبیب راہی لائم اسٹون (ایچ آر ایل) ریزروائر سے گیس کی ترسیل کے کم از کم دباؤ کو برقرار رکھنا ہے جس میں پیداواری تسلسل کو طویل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس سے کھاد کے کارخانوں کو مقامی گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنے گی جو براہِ راست ملک میں یوریا کی پیداوار میں معاون ہوگی اور قومی غذائی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ کمپنی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کا ایک مربوط ادارہ ہے جس کی تلاش میں کامیابی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے جو کہ تقریباً 33 فیصد کی قومی اور 14 فیصد کی بین الاقوامی صنعتی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

ماری کے اہم صارفین میں کھاد تیار کرنے والے ادارے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں ، گیس کی تقسیم کار کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.