تہران میں دھماکوں کی اطلاعات، اسرائیل کا حملے شروع کرنے کا دعویٰ
- پیر کی علی الصبح تہران دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کی علی الصبح تہران دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، جبکہ اسی دوران اسرائیل نے ایران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کرنے کا اعلان کیا۔
مقامی میڈیا مہر نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں ایرانی دارالحکومت کے پانچ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وہاں سے دھماکوں کی خوفناک آوازیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اے ایف پی کے ایک صحافی نے نوٹ کیا کہ ان اطلاعات کے ایک گھنٹے بعد بھی مشرقی تہران کے ایک مقام سے سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے تہران میں ایرانی دہشت گرد حکومت کے انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) کو نشانہ بناتے ہوئے وسیع پیمانے پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
























Comments
Comments are closed.