BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ماری انرجی کی بڑی کامیابی، سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

  • شمس-ون کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جنوری 2026 کو کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سب سے بڑی پٹرولیم اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ماری انرجی لمیٹڈ نے جمعرات کو سندھ میں واقع اپنے تلاشی کنویں سے ہائیڈرو کاربن (تیل و گیس) کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی نمایاں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی ماری انرجی لمیٹڈ نے سندھ میں واقع اپنے ایک تلاشی کنویں سے ہائیڈروکاربن (تیل و گیس) کی کامیاب دریافت کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس معلومات سے آگاہ کیا۔

ماری انرجی لمیٹڈ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ماری ڈی اینڈ پی ایل میں کھودے گئے اپنے تلاشی کنویں شمس-ون سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتی ہے۔

شمس-ون کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جنوری 2026 کو کیا گیا تھا اور اسے 3,075 میٹر کی مجموعی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا. نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ اس کنویں میں لوئر گورو۔ بی ریت کے طبقات کو تلاشی اہداف کے طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

نوٹس کے مطابق ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 64/64 کے چوک سائز پر روزانہ 47.98 ملین مکعب فٹ گیس اور 64 بیرل کنڈنسیٹ (مائع پٹرولیم) کا بہاؤ حاصل ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کو مطلع کیا گیا کہ آزمائشی عمل کے دوران، کنویں کا مستحکم ویڈ ہیڈ فلوئنگ پریشر یعنی سرِ کنواں بہاؤ کا دباؤ 2,404 پی ایس آئی جی ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی ایک مربوط تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کا ادارہ ہے جس کی کامیابی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے جو کہ قومی سطح پر صنعت کی اوسط 33 فیصد اور بین الاقوامی سطح پر 14 فیصد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

ماری انرجی کے اہم صارفین میں کھاد تیار کرنے والے کارخانے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں ، گیس کی تقسیم کار کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.